ماڑی انڈس پسنجر ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) FCCI کے سابق نائب صدر و سپریم انجمن تاجران اورکریانہ مر چینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی ، جنرل سیکریٹری شیخ محمد فاضل اور دیگر عہدیداروں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیاہے کہ عوام کو سستے سفر کی سہولت فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹروں کی روائتی لوٹ کھسو ٹ سے محفوظ رکھنے کیلئے لاہور سے براستہ فیصل آباد ، سرگودہا ماڑی انڈس پسنجر ٹرین کوچالو کرکے فیصل آباد کے صنعتی و تجارتی،سماجی اور مذہبی تنظیمو ں کے دیرینہ عوامی مطا لبہ پورا کیا جائے ۔ انہو ںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میںٹرانسپورٹروں کی ملی بھگت سے پنجاب کے بعض شہروں میں چلنے والی ٹرینوں کو بند کرکے عوام کو سستے سفر کی سہولت سے محروم کردیا تھاجو آج تک محرومی کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں