فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ پاکستان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کی عالمی سطح پر تصدیق ہے۔ ان کے مطابق مہنگائی میں نمایاں کمی عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے جو حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج کو ظاہر کرتی ہے جو کہ ہماری معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں قیمتوں کا حالیہ استحکام در حقیقت معاشی نظم وضبط کی بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے سب سے بڑی خوشخبری خوراک کی قیمتوں کا کم ہونا ہے جس کی بدولت فوڈانفلیشن 3.24 فیصد کی کم ترین سطح پر گر گئی، مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی وافر دستیابی سے عوام کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے اور ان کی قوت خرید میں بہتری آرہی ہے۔ معاشی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے لیگی رہنماوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 3 سال کی کم ترین سے پر لا کر صنعتوں کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں، شرح سود میں 50 بیس پوائنس کی حالیہ کمی سے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے مواقع پیدا ہونگے جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مذید کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ ہم درست معاشی سمت میں گامزن ہیں۔




