شورکوٹ چھاؤنی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہریوں کو مشکلات

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)شورکوٹ چھاؤنی اورگردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری شدید مشکلات کا شکار۔شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی طویل بندش نے گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ روزانہ گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ بجلی کی بحالی کے حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔جبکہ تاجروں نے شکایت کی ہے کہ بار بار بجلی بند ہونے سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا واضح شیڈول جاری کیا جائے تاکہ عوام ذہنی اذیت سے نجات حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں