منڈی صادق گنج (نامہ نگار)گندم 4400 روپے من آٹا 5000 روپے من روٹی 25 روپے کی ہو گئی’حکومت پنجاب کے جانب سے گندم آٹے اور روٹی کی مقررہ قیمتوں پر خرید و فروخت ناممکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب’ گندم آٹے اور روٹی کی قیمتوں پر حکومت پنجاب کا کنٹرول برقرار نہ رہ سکا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر اداروں کی عدم دلچسپی سے گندم آٹے اور روٹی کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے منچن آباد میکلوڈ گنج اور منڈی صادق گنج کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت خرید اس وقت 4400 روپے فی من ،چکیوں پر آٹا 5000 روپے فی من اور ہوٹلوں پر روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے گندم کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی چکیوں پر آٹے کی قیمت بڑھا دی گئی جس کے بعد ہوٹلوں پر روٹی کی قیمتوں میں بھی ڈبل اضافہ کر دیا گیا آٹے اور روٹی کی قیمت میں اضافے ہوتے ہی دیہاڑی دار مزددوں اور سفید پوش افراد کے لئے آٹا اور روٹی خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے




