8 بازاروں کی روڈ سائیڈ ڈرینج کی سلیب کلیئر ہونی چاہئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مسنگ مین ہولز اور ٹوٹی سلیب کور کرکے فوری سرٹیفکیٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ آٹھوں بازاروں کی روڈ سائیڈ ڈرینج کی سلیب ہر صورت کلیئر ہونی چاہیے۔ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے بھرپور سپرٹ کے ساتھ فرائض انجام دیئے جا رہے ہیں تاہم شہر بھر میں مسنگ مین ہولز اور روڈز کے اطراف میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سلیب کے حوالے سے فوری طور پر سرٹیفکیٹس جمع کرائے جائیں اور ان کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مسنگ مین ہولز کو کور اور ٹوٹی سلیب کو بحال کیا جائے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ڈائریکٹرز اپنے سب انجینئرز اور سپروائزر کی کڑی مانیٹرنگ کریں بصورت دیگر ان کی اپنی انکوائری شروع ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مرکزی آٹھ بازاروں کی روڈ سائیڈ ڈرینز کی سلیب ہر صورت کلیئر ہونی چاہیے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ملت روڈ پر نئی سیور لائن اور روڈ سائیڈ ڈرین کی تعمیر فوری شروع کی جائے جسے 20 جنوری تک لازمی مکمل کیا جانا چاہیے۔ باغ جناح روڈ پر نالہ کو فوری کور کرایا جائے اسی طرح میونسپل کارپوریشن کے مین گیٹ کے ساتھ ارگیشن کی ڈرین لائنوں پر بھی سلیب رکھوائی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں