اسلام آباد(بیوروچیف) ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری کی بدولت پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک 21,668 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئیں۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج سے معیشت میں 30.7ارب روپے کا پیڈ اپ کیپٹل شامل ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ایس ای سی پی میں 279,724 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ملکی کاروباری منظرنامے میں نئی تحریک و ترقی کی علامت ہے، آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 4,277 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، تجارتی شعبہ میں 2,997، سروسز میں 2,686 اور ریئل اسٹیٹ میں 2,031 کمپنیاں شامل ہیں۔ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان برقرار رہا، 731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 524 نئی کمپنیوں کے ساتھ 1.26ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔ چین، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، ، ویتنام، امریکہ اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کرائی۔




