فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی سکا گروپ کے نائب صدر اور پیپلز پارٹی کے کے ٹکٹ ہولڈر حاجی ملک ذوالفقار علی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کو بروقت اور حقائق پر منی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید آبادیاتی دبا ، خوراک اور پانی کے سنگین چیلنجز سے گزر رہا ہے جن سے نمبٹے کیلئے قو می سطح پر فوری اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تقریبا 25 کروڑ ہو چکی ہے اور ہر سال 40 لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے۔ آبادی میں تیز رفتار اضافے کے مقابلے میں قابل کاشت زمین اور زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونا مستقبل میں غذائی قلت، مہنگائی اور درآمدات پر انحصار بڑھا دیگا۔ ملک ذوالفقار علی نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں 25سے 30ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہو گیا جبکہ ایک ملین ایکڑ فٹ پانی تقریبا ایک ارب ڈالر کی زرعی قدر رکھتا ہے ہوں یہ 25سے 30 ارب ڈالر کا ضائع شدہ معاشی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش محض 13 سے 14 ملین ایکڑ فٹ ہے جو صرف 30دن کی ضروریات کے برابر ہے۔




