لکی مروت (نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اغوا ہونے والے وکیل کاظم رضا ایڈووکیٹ کو رہا کردیا گیا۔خاندانی ذرائع نے وکیل کی رہائی کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں امن جرگے کی کوششوں کے ذریعے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق وکیل کاظم رضا کو اتوار کی صبح درہ تنگ کے قریب مسافر بس سے اغوا کیا گیا تھا۔ ، وہ اسلام آباد سے لکی مروت واپس آرہے تھے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے وکیل کو مسافر بس سے اتارنے اور شناخت کے بعد اغوا کیا تھا۔




