خانپور، تین مختلف حادثات میں تیرہ افراد زخمی

حطار (نامہ نگار)تحصیل خان پور اور گرد و نواح میں ہونیوالے تین مختلف ٹریفک حادثات میں 13افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق خانپور ٹیکسلا روڈ پر توفکیاں بی ایچ یو کے قریب ہونیوالے حادثہ میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جسکے نتیجے میں 9افراد زخمی ہوئے جنھیں ریسکیو 1122کی میڈیکل و ایمرجنسی ٹیم نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے خان پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا۔ادھر دوسرے حادثے میں سرائے صالح جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے جسکے نتیجے میں 23سالہ نوجوان طلحہ سکنہ سرائے صالح زخمی ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں