کھرڑیانوالہ کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنا کر دم لینگے

جڑانوالہ (نامہ نگار) چیف آفیسر کھرڑیانوا لہ اشتیاق احمد گوندل نے کہا ہے کہ کھرڑیانوالہ کو مستقل بنیادوں پر تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنا کر دم لیں گے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھرڑیانوالہ کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورایہ کی زیر نگرانی کامیاب اپریشن کر کے کھرڑیانوا لہ چوک اور مین بازار کو تجاوزات سے پاک کر دیا ہے ۔ جسکی وجہ سے آمد و رفت میں آسانی اور کھرڑیانوالہ کی خوبصورتی میں اضا فہ ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ انچارج ٹریفک وارڈن کھرڑیانوالہ ناصر تتلہ نے بھی ریڑھیوں چھابڑیوں کی جگہ قائم ہونیوالے رکشہ سٹینڈ اور کار سٹینڈز کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ کھرڑیانوالہ چوک میں موجود پارک کو بھی لائٹنگ کرکے خوبصورت بنا دیا گیا ہے۔اس شاندار کارکردگی پر معززین علاقہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اشتیاق احمد گوندل اور انکروچمنٹ آفیسر محمد عارف اور ان کی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید کی ہے کہ آئندہ بھی مستقل بنیادوں پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں