پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم کی بروقت مداخلت اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں دریائے سندھ ،منصوبہ آبنوشی چورلکی کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ عوامی شکایات سامنے آنے پر صوبائی وزیرِ قانون نے فوری طور پر ایکسین اور متعلقہ ٹھیکیدار سے رابطہ کیا جس کے بعد واٹر اسکیم کے پائپس اور سولر سسٹم کی مرمت مکمل کر لی گئی جبکہ مشینری کو بھی فعال بنا دیا گیا ہے۔ صدر پاکستان تحریکِ انصاف چورلکی عدنان جگر کے مطابق آج عصر کے وقت محلہ سب خیل چورلکی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی ۔




