کمالیہ (نامہ نگار) کمالیہ میں دریائے راوی کے حالیہ سیلاب میں بہہ جانیوالا لوہے کا عارضی پل بحالی کے ایک ماہ بعد ہی دوبارہ ٹوٹ گیا۔ پل ٹوٹنے سے مختلف دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ پنجاب میں گزشتہ برس اگست میں تباہ کن سیلاب آیا جسکے نتیجے میں شدید تباہ کاریاں ہوئیں۔ دریائے راوی میں وہ منظر دیکھنے کو ملا جو مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔




