فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر قیادت اسلحہ سازی کی صنعت کے فروغ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے بلکہ جدید اسلحہ کی خریداری میں دوسرے ملکوں کی دلچسپی اور خریداری نے ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی راہیں بھی کھول دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونیوالے جے ایف تھنڈر طیاروں کے ذریعے بھارتی رافیل طیاروں کو گرانے سے شروع ہونیوالے واقعات نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پاکستان کی بری ،بحری اور فضائی افواج اپنے سے بڑی فوج کے مقابلے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں