اسلام آباد(بیورو چیف)حکومت نے خلیج اور یورپ میں ہنر مند نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے نیا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت ٹیوٹا اور پی وی ٹی سی کو اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر (OEP) لائسنس جاری کیا گیا، جبکہ پی ایس ڈی ایف کو بھی یہ لائسنس دیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کو نجی ایجنٹوں کے بجائے براہِ راست بین الاقوامی آپریشن سے جوڑا جائیگا اور تمام پلیسمنٹ سرکاری نگرانی میں شفاف طریقے سے کی جائیگی۔ پرواز سے پہلے نوجوانوں کی مہارت کی تصدیق اور مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔




