پارکوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، جسکے تحت ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے گوجرہ تحصیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، صفائی ستھرائی، تعلیمی اداروں، پارکوں، قبرستانوں اور صحت کے مراکز میں جاری انتظامی و ترقیاتی امور کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے گوجرہ کے مختلف عوامی پارکوں کا معائنہ کیا، جہاں علی اصغر پارک اور جناح پارک میں جاری بحالی اور بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر تفریحی ماحول میسر آ سکے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کبوتر والا قبرستان کا دورہ کیا، جہاں صفائی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ قبرستان میں باقاعدہ صفائی شیڈول مرتب کر کے اس پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔تعلیمی ادارو ں کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول گوجرہ کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں