لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعینات 60 سال سے زائد عمر کے سکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبے کے ہزاروں سکولوں میں سکیورٹی گارڈز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں روزمرہ کے اخراجات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔




