کاشتکاروں کی آسانی کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنیکا فیصلہ

لاہور(بیورو چیف)پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی آسانی کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے15اضلاع میں موبائل لیب قائم کی جائیں گی۔ موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قعہ پر تجزیہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے۔موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100کنٹینرز پر کسان مراکزقائم کیے جائیں گے۔اسی طرح کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر ، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی۔ کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں