لاہور/کراچی (بیورو چیف)لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر امیگریشن کائونٹرز کی کمی اور سامان کی کلیئرنس میں طویل انتظار کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کا وزارتِ دفاع نے نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارتِ دفاع نے ایئرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے ہم وطنوں کو واضح بہتری محسوس ہونی چاہیے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کو مسافروں کی امیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کائونٹرز میں اضافے، داخلی دروازے کھولنے اور جدید سکیورٹی اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔




