ماموں کانجن پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے7افراد کو دھر لیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں 7افراد کو موقع پر دھر لیا’ 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ماموں کانجن نے مخبر کی اطلاع پر ماموں کانجن کے نواحی گائوں 511گ ب میں چھاپہ مار کر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے 7افراد کو موقع پر دھر لیا۔ متعدد افراد موقع سے فرار ہوگئے دائو پر لگی رقم برآمد کرکے پولیس نے 16افراد پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں