2

یونیورسٹی آف کمالیہ میں پچ ٹیک فیسٹ کا انعقاد

کمالیہ(نامہ نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ میں پچ ٹیک فیسٹ کا انعقاد بزنس انکیوبیشن سینٹر اور ایس ڈیجیٹل ہب کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں پہلی بار پہلے سمسٹر کے طلبہ نے بزنس پچنگ اور سرمایہ کاری کی سرگرمی میں حصہ لیا اور اسٹارٹ اپ فنڈنگ حاصل کی۔ یہ تقریب وزیراعلی پنجا ب مریم نواز اور صوبائی وزیر اعلی تعلیم رانا سکندر حیات کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو کاروبار اور ہنر پر مبنی روزگار کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ تھے جبکہ سرمایہ کاروں کی نمائندگی مسٹر سید عون محمد نے کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ، فیکلٹی ممبران، طلبہ، چیئرمین کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ ڈاکٹر ارشد حنیف، کنوینر پیرنٹس ایڈوائزری کونسل مسٹر نوید منگلا اور زرعی شعبے کے نمائندہ مسٹر زاہد الرحمن رمدے بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر نے کہا کہ پہلے سمسٹر میں طلبہ کو عملی کاروباری ماحول سے جوڑنا اعتماد اور مہارتوں میں اضافے کا باعث بنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں