دن کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا دماغ کیلئے بہتر

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک)دن کی روشنی میں گھومنے سے صرف جسمانی صحت کو فائدہ نہیں ہوتا بلکہ دماغی افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔مانچسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دن کی روشنی میں زیادہ دیر تک رہنے سے دماغ کے متعدد حصوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہ اپنی طرز کی پہلی تحقیق ہے جس میں سورج کی روشنی سے دماغی افعال پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق میں شامل 58 افراد میں سورج کی روشنی میں رہنے سے دن کی غنودگی یا سستی پر قابو پانے میں مدد ملی۔ان افراد کی کلائیوں میں ایسے ٹریکرز پہنائے گئے تھے جن سے ماہرین کو جاننے میں مدد ملی کہ دن کی روشنی سے جسم کی اندرونی گھڑی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی طرح توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت مستحکم ہوئی اور تیز روشنی میں ردعمل کی صلاحیت 7 سے 10 فیصد تک تیز ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں