آلو اور کینو کی برآمدات بند ہونے پر اظہار تشویش

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے افغانستان کا بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آلو اور کینو کی برآمدات بند ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کا بارڈر بند ہونے سے تجارت مکمل طور پر رُک گئی ہے۔ آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا95فیصد پنجاب میں پیداہوتا ہے،گندم کے بعد پنجاب کے کسان ایک دفعہ پھر شدیدمعاشی بحران کاشکار ہورہا ہے ۔ آلو اور کینو کی برآمد بند ہونے سے ملکی زرِ مبادلہ میں بھی نمایاں کمی کا خدشہ ہے ۔زرعی اجناس کی بروقت برآمد نہ ہونے سے کسانوں کی محنت ضائع اور مالی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔بارڈر بندش کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے کسانوں کو بھی بھاری معاشی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں