راولپنڈی (بیورو چیف)پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہے جبکہ اشتہاری گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری مقتولہ کا بھائی ہے، زیر حراست اشتہاری مقتولہ کے قتل، جرگے اور تدفین میں شامل تھا، مجرم سے تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔




