سمندری پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،3گرفتار

سمندری (بیورو چیف)تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی تین ملزمان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی تھانہ صدر کیایس ایچ او علی عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فرو ش ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان میں شہباز، بابر اور اشفاق شامل پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی تین کلو سے زائد ہیرو ئن برآمد کی پولیس حکام کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے جن سے بیک ٹریک سورسز کے بارے تفصیلات لی جارہی ہے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمہ کے لیے سمندری پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں