شعیب ملک ثناء جاوید کی شادی کو 2 سال مکمل

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کر دیں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کرکٹر شعیب ملک نے شادی کی دوسری سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں شادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے دو کیک بھی موجود ہیں۔شعیب ملک نے کیپشن میں ثنا جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے محبت کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں