جان لیوا سوشل میڈیا گیمز پر دبئی پولیس کی وارننگ

دبئی (سپورٹس نیوز) دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے جان لیوا گیمز اور چیلنجز کے بڑھتے رجحان پر سخت وارننگ جاری کردی۔دبئی پولیس کے مطابق تفریح کے نام پر پھیلنے والے کئی وائرل سوشل میڈیا چیلنجز نوجوانوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں، ان انتہائی خطرناک چیلنجز میں اسکل بریکر گیم، چوکنگ گیمز اور سانس روکنے جیسے گیمز شامل ہیں۔دبئی پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں شدید زخمی ہونے یا موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ ایسے چیلنجز عموما ان نوجوانوں کو متاثر کرتے ہیں جو دوستوں کی پذیرائی یا شہرت کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں