سرمد کھوسٹ کی فلم ”لالی” برلن فلم فیسٹیول میں عالمی پریمیئر کیلئے منتخب

اسلام آباد (شوبز نیوز) معروف پاکستانی فلم ساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی نئی فلم لالی کو دنیا کے بہترین فلم میلوں میں شمار ہونے والے 76ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (برلینالے) میں عالمی پریمیئر کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فلم فروری 2026 میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں پہلی بار پیش کی جائے گی۔سرمد کھوسٹ نے فلم کے عالمی پریمیئر کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا گیا، جس میں فلم کا آفیشل پوسٹر بھی جاری کیا گیا۔ لالی کا پوسٹر ایک دیسی شادی کے مکمل ہنگامے کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں