جڑانوالہ کے اسلام پورہ میں کمپریسر کے ذریعے گیس پریشر تیز کرنیکا انکشاف

جڑانوالہ (نامہ نگار) محکمہ سوئی گیس کی مبینہ چشم پوشی کے باعث اسلام پورہ کے علاقوں میں کمپریسر کے ذریعے سوئی گیس پریشر تیز کرنے کا انکشاف،سینکڑوں گھروں میں گیس پریشر کم ہونے سے علاقہ مکینوں کا حکام بالا سے کارروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس حکام کی مبینہ چشم پوشی کے باعث جڑانوالہ اسلام پورہ کے علاقوں میں سوئی گیس کی سپلائی متاثر ہو کر رہ گئی ہے جسکے باعث سینکڑوں گھروں میں صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کی سپلائی بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقوں میں گیس پریشر تیز کرنے کیلئے معتدد گھروں میں کمپریسر کا استعمال کیا جا رہا ہے جسکے باعث پورے علاقے کو سوئی گیس کی سپلائی معطل ہو جاتی ہے جن گھروں میں مبینہ طور پر کمپریسر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے وہاں ارد گرد کے مکانوں میں رہائش پذیر افراد کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں صبح کے وقت ناشتہ اور رات کے اوقات میں کھانا تیار نہ ہونے پر معصوم بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقوں کا فی الفور سروے کرکے کمپریسر کے ذریعے سوئی گیس کا پریشر تیز کرنیوالوں کیخلا ف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں