8

حکومتی پالیسی کے مطابق نئے پٹرول پمپوں پر ایکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن لازمی ہونگے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ٹرانسپورٹ وژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئے پیٹرول پمپ مالکان کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کی، جس میں نئے پیٹرول پمپوں پر عوامی سہولیات اور ماحول دوست اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق نئے پیٹرول پمپوں پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن لازمی ہوں گے، جو نہ صرف ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔اجلاس میں پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ صاف ستھرے اور معیاری واش رومز مرد و خواتین کے لیے الگ الگ فراہم کریں اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی اور سہولیات و صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں