34

جڑانوالہ پولیس کی کارروائی،میاں بیوی منشیات فروش گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) انچارج چوکی مکوآنہ اے ایس آئی شیر نواب نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل رکشہ میں سوار میاں بیوی کو حراست میں لیکر 2 کلو چرس برآمد کرکے ڈیلر سمیت 3افراد کیخلاف مقد مہ درج کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کر دیا گیا ہے انچارج چوکی مکوآنہ اے ایس آئی شیر نواب نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار میاں بیوی کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے 2کلو چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے منشیات فروش میاں بیوی کی شناخت سہیل عباس اور ثناء بی بی ساکن 211ر-ب کے نام سے ہوئی ہے۔پکڑے جانیوالے میاں بیوی چک نمبر 211ر-ب کے رہائشی منشیات فروش ڈیلر قمر شاہ کی چرس کی سپلائی دینے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آر پی او فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کارائیاں جاری ہے۔، منشیات فروش اور انکے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ پولیس نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش میاں بیوی اور ڈیلر سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں