عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کا تحصیل لالیاں کے مختلف مراکز صحت کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹراناس سعید،سی اوہیلتھ ڈاکٹرثاقب منیر و دیگر بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں، مر یم نواز کلینک باہیوال اور مریم نواز کلینک کانڈیوال گئیں اور عوام الناس کو صحت کی سہولت کی فراہمی او انتظامی امور کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز کلینکس میں مختلف امور کی بہتری بارے متعلقہ انچارج کو ہدایات جاری کیں اور تمام تر مشینری اور سٹاف کو متحرک رکھنے کی تاکید کی ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میں کیو مینجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا انہوں نے آوٹ ڈور میں مزید بہتری بارے ایم ایس کو ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈ کا بھی وزٹ کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ویٹنگ ایریا میں عوام الناس کے بیٹھنے کے لئے مزید بینچز رکھوانے،وائٹ واش کروانے،بیڈز کی چادریں تبدیل کروانے اور تمام وارڈز کے بیڈز پر صاف ستھرے تکیے رکھوانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں