رواں سال7لاکھ بچوں کوآئی ٹی تربیت فراہم کرینگے

لاہور(بیورو چیف)وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی اولین ترجیح ہے ، حکومتی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی سیکٹر کو فروغ حاصل ہوا،نوجوان قیمتی قومی اثاثہ ہیں، رواں سال7 لاکھ سے زائد بچوں کوآئی ٹی کی تربیت فراہم کریں گے،معرکہ حق میں فتح سے ہم نے دنیا میں سائبر سکیورٹی کا لوہا منوایا،ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں ، ہمارے15 کروڑ بچے اور بچیاں یوتھ ایج گروپ میں آتے ہیں،نوجوانوں کیلئے روز گار اور ترقی کے مواقعوں میں مزید اضافہ کے لیے لاکھوں نوجوانوں کو فری تربیت دی گئی ہے،گزشتہ دو سال میں ہم نے تقریبا تین لاکھ بچوں کو ٹرینگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں