10

پارکس کو شہریوں کیلئے صحت مند تفریحی مراکز کے طور پر مزید فعال بنایا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی اور عوام دوست ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے تحصیل پیر محل کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد عوامی سہولیات،جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل وقاص ظفر اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اقبال پارک پیر محل کا دورہ کیا جہاں پارک کی بحالی، صفائی ستھرائی، شجرکاری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پارکس کو شہریوں کے لیے صحت مند تفریحی مراکز کے طور پر مزید فعال بنایا جائے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے قدیمی اور مرکزی قبرستان پیر محل کا معائنہ کیا اور صفائی کے نظام اور مجموعی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے قبرستانوں میں باقاعدہ صفائی شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں