PIAکی نجکاری عدالت میں چیلنج

لاہور(بیوروچیف)پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجکاری کے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخوا ست نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، پی آئی اے کارپوریشن اور دیگر متعلقہ فریقین کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخوا ست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی اے قانو ن کے تحت سرکاری شیئر زکی فروخت ممکن نہیں ہے۔ 2023میں قومی اسمبلی نے پی آئی اے کے شیئرزکی فروخت کے بل کو مسترد کر دیا تھا اور اس فیصلے کے بعد کابینہ کو بھی شیئرز کی فروخت کا کوئی اختیار نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں