10

حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی جانب رواں دوا ں ہے

لاہور(بیورو چیف )چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی جانب رواں دواں ہے،جلدآئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے،نوجوان ہمارا مستقل ہیں،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کیلئے ٹھوس اقداما ت بروئے کار لائے جا رہے ہیں،معرکہ حق میں بڑے دشمن کوشکست دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے زیر اہتمام فنانشل اکنامکس اینڈ ہیومنٹیز پر چوتھی عالمی ریسرچ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،حکومت نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،وزیر اعظم یوتھ پروگرام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے،جس کا مقصدوزیر اعظم شہبا زشریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،ہمارے بچے بچیاں ہر میدان میں آگے ہیں،نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے ،جس کے لیے نوجوانوں کو رائزنگ پاکستان کا حصہ بنا یا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں