زرعی قرضوں کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ آسان کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار مضبوط معیشت ‘ معیاری تعلیم اور عوامی فلاح پر ہے ۔ پاکستان اس وقت جن معاشی اور سماجی چیلنجز سے گزر رہا ہے ان کا حل باہمی تعاون ‘ مثبت سوچ اور عملی اقدامات میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت اور زراعت کے فروغ کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ صنعت و تجارت سمیت زراعت کے فروغ کیلئے تاجروں ‘ صنعتکاروں اور کسانو ں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کاشتکار مہنگی زرعی ادویا ت ‘ کھادوں اور بیجوں کی سکت نہیں رکھتے ہیں ۔لہذا کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی کرنے کے علاوہ ان کے اوپر ٹیکسوں کی چھوٹ دی جائے تاکہ ملک میں زراعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں