باہلک پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ میں ا علی حکام کی ہدایات پر تھانہ باہلک میں تعینات SHOرائے محمد آصف کی جانب سے ہمراہ پولیس ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری پولیس تھانہ باہلک بسلسلہ گشت حدود تھانہ سعی کا موڑ موجود تھی اڈا کلیار سٹاپ 604گ ب قریب کھڑے شخص نے پولیس پارٹی کو اپنی جانب آتا دیکھ کر بھاگنے لگا پولیس نے مشکوک جان کر باامداد ہمراہیاں گھیرا ڈالتے ہوئے پکڑ لیا نام و پتہ دریافت کرنے پر محمد بلال سلیم ولد محمد سلیم قوم آرائیں سکنہ391گ ب معلوم ہواجس کی جامعہ تلاشی لینے پر مبینہ ملزم کی تحویل سے 1260گرام چرس برآمد پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ڈرگ کنٹرول نارکوٹکس ایکٹ کے تحت 9.1.3Cکا مقدمہ درج کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا اعلی حکام کی ہدایات کے مطابق تھانہ باہلک حدود میں منشیات فروشی جیسی لعنت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں