راولپنڈی (بیورو چیف)راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے روحانی شخصیت کے بیٹے پیر سید علی امام جیلانی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیر سید علی امام جیلانی سہالہ سے واپس آ رہے تھے کہ روات کے علاقے میں گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔




