11

پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق سپیئرز آف وکٹری-2026میں شرکت کیلئیسعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا۔اس دستے میں جدید ایف-16بلاک 52جنگی طیارے اور فضائی و زمینی عملہ شامل ہے جو طویل فاصلے کی نان سٹاپ پرواز کے ذریعے مشق میں حصہ لینے کے لیے پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بین الاقوا می مشق پاکستان سمیت دس ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیت ہے جس میں جدید الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز پر خاص توجہ دی جائے گی۔پاک فضائیہ کی اس مشق میں شرکت علاقائی و عالمی عسکری تعاون کا عملی مظاہرہ ہے اور جدید جنگی ماحول میں اس کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔پاک فضائیہ نے اپنی ایف -16بلاک 52طیاروں کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پرموثرمظاہرہ کیا ہے جو عالمی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی تربیت میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔یہ کثیر ملکی مشق علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پاک فضائیہ کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں