10

پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کنندہ ملک بن گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان زرعی برآمدا ت میں استحکام اور تیز رفتار ترقی کے ساتھ عالمی قیادت کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ بین الاقوامی جریدہ نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پزیرائی پر مہر ثبت کر دی۔سال 2026کے آغاز پر پاکستان ایک اور اعزاز کیسا تھ دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کنندہ ملک بن گیا، دسمبر 2025میں پاکستانی چاولوں کی برآمدات نے 14فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کر کے عالمی منڈی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ باسمتی چاول کی برآمدات میں 50فیصد سے زائد غیر معمولی اضافے نے پاکستان کی برآمدی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، دسمبر 2025میں پاکستان نے 4لاکھ 89ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں میں برآمد کئے، جبکہ ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے ویتنام پر سبقت حاصل کر کے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، پاکستان سے سب سے زیادہ چاول متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔پاکستانی باسمتی چاول کے عالمی معیار اور مسابقتی قیمتوں نے بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں