بدنام زمانہ ڈاکو وہاب اور شاہد لونڈ نے سرنڈر کردیا

راجن پور/لاہور(بیوروچیف)پنجاب کے علاقے راجن پور کے کچے ایک کروڑ سر کی قیمت والا بدنام ڈاکو وہاب لونڈ اور پچاس لاکھ روپے سر کی قیمت والا بدنام ڈاکو شاہدین لونڈ نے بھی سرنڈر کردیا۔ڈی پی او کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا ء اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار ڈاکوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی 11 ڈاکوئوں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں