12

اسد اقبال کا کالعدم تنظیم تحریک لبیک سے کنارہ کشی کا اعلان

فیصل آباد (ساف رپورٹر) سابق امیدوار قومی اسمبلی اسد اقبال کا کالعدم تنظیم تحریک لبیک اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان۔ عامر ٹائون گٹ والا کے رہائشی سابق امیدوار قومی اسمبلی اسد اقبال نے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک لبیک اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور کسی بھی قسم کی پرتشدد یا انتہاپسند سیاست کے حامی نہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں کی آڑ میں ہونیوالے فسادات ملک اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں اور بطور پاکستانی ایسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ اسد اقبال نے واضح کیا کہ ان کا اور ان کے اہلِ خانہ کا کسی بھی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی آئندہ ہو گا۔انہوں نے پاکستان اور اس کے اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور پاک فوج ہمارا فخر ہیں۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے امن، استحکام اور مثبت سیاست کو ہی ملکی ترقی کی ضمانت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں