12

راولپنڈی ،مری روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق

راولپنڈی (بیورو چیف)راولپنڈی میں مصروف ترین شاہراہ مری روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رابی سینٹر کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنیوالی کار اورموٹر سائیکل سے ٹکرا گئی،حادثے میں 25سال کا زوہیب اور 42سال کا رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 69سال کا منیر اور 20سال کا مزمل شدید زخمی ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں