سپریم کورٹ میں وکلاء کی عدم پیشی پر چیف جسٹس برہم

اسلام آباد (بیورو چیف)سپریم کورٹ میں وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکلاء کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید کو طلب کر کے کہا کہ ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں دوسری طرف وکلا پیش نہیں ہوتے ۔ وکلا اسلام آباد نہیں آ سکتے تو ویڈیولنک کی سہولت موجود ہے ۔ آپ بار کے ذریعے وکلا کو پابند کریں۔ جسٹس شاہد بلال نے بھی نشاندہی کی وکلا کی جانب سے کیسز کے التوا کی بہت زیادہ درخواستیں آ رہی ہیں۔صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید نے تجویز دی کہ پیش نہ ہونیوالے وکلا پر جرمانہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں