ICC مینزون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن

لاہور (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارت میں کھیلی گئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی جو بھارت میں اس کی پہلی ون ڈے سیریز فتح ہے۔ڈیرل مچل نے اندور میں کھیلے گئے آخری میچ میں کیریئر کی بہترین 137رنز کی اننگز کھیلی اور سیریز میں مجموعی طور پر 352رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔ یہ بھارت میں تین یا اس سے کم میچوں کی سیریز میں کسی بھی مہمان بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ انہوں نے پہلے میچ میں 84 اور دوسرے میچ میں ناقابلِ شکست 131 رنز اسکور کیے تھے۔مچل اس وقت 845 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی بہترین سطح پر ہیں، جو کسی بھی کیوی بلے باز کے لیے دوسری بہترین ریٹنگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں