مدیحہ امام کی ودیابالن کو پاکستان لا کرڈرامہ بنانے کی خواہش

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ ودیا بالن کو پاکستان لاکر ڈرامہ بنانا چاہوں گی۔مدیحہ امام اپنی شاندار اداکاری اور میزبانی کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور جلد ہی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے لگیں۔اداکارہ نے بھارتی فلمساز موجی بسر سے شادی کی ہے۔حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ اگر کسی بھارتی اداکار کو پاکستان لاکر ڈرامہ بنانا ہو تو کس اداکار کو کاسٹ کرنا چاہیں گی؟جواب میں مدیحہ امام نے کہا کہ ودیا بالن کو لے کر ڈرامہ بنانا چاہوں گی مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹی وی کی بھی شاندار اداکارہ ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ودیا بالن اگر پاکستان آتی ہیں تو ہماری ٹی وی انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتی ہیں۔بھارت میں کام کے سوال پر مدیحہ امام نے کہا کہ میرے خیال میں اداکاروں کو دنیا میں ہر جگہ کام کرنا چاہیے، لیکن یہ حساس معاملہ ہے اس لیے چیزوں کا خیال بھی رکھنا چاہیے اور اچھا فیصلہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں