سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،نئی بلندیوں کو چھو لیا

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی’1800سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ91ہزار پوائنٹس کی حد کراس کر گیا۔کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ91ہزار23 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1478 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں