لاہور (بیوروچیف) رائیونڈ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر کر مٹی سے بنے بند میں دھنس گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن متاثر ہوا اور اسے فوری طور پر پٹڑی پر نہیں لایا جا سکا، مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا، متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔




