پاور سیکٹر سفید ہاتھی بن گیا،سرکلر ڈیٹ میں223ارب کا بڑا اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ جولائی تا نومبر 2025کے دوران پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد بجلی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1837ارب روپے پر پہنچ گیاجو جون 2025 میں1614ارب روپے تھا۔ذرائع کے مطابق سرکلرڈیٹ ایک ہزار225ارب روپے کم کرنے کے معاہدوں کے 2 ماہ بعد بھی پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا۔ ستمبر 2025 میں بینکوں کے ساتھ حکومت نے معاہدے کیے جس کے بعد اکتوبراور نومبر2025ء کے2 مہینوں کے دوران پاور سرکلر ڈیٹ کا سرکلر ڈیٹ 144 ارب روپے بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق مطابق نومبر 2025 تک بجلی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 837 ارب روپے رہاجو ستمبر 2025 میں ایک ہزار 693 ارب اور جون 2025 میں ایک ہزار 614 ارب روپے تھا، یعنی رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران جون کے مقابلے میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 223 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں بجلی شعبے کے سرکلر ڈیٹ میں544 ارب روپے کی کمی ظاہر ہوتی ہے کیونکہ نومبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 381 ارب روپے تھا۔ ستمبر 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے وفاقی حکومت اور 18کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں