سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 15افراد ہلاک

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب ایک مسافر کشتی ڈوب گئی،جس کے نتیجے میں کم از کم15افراد ہلاک ہو گئے۔ فلپائن کوسٹ گارڈ کاکہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی کے دوران316افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے،جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے،حکام کے مطابق کشتی میں کل 332 مسافر اور عملے کے 27اہلکار سوار تھے۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے باعث توازن بگڑا اور کشتی ڈوب گئی،واقعے کے بعد کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں